الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مذکورہ بالا اور اس حدیث کے دو مفہوم ہیں:کوئی عورت کسی کے دیے ہوئے ہدیے اور تحفے...
فوائد ومسائل:
مذکورہ بالا اور اس حدیث کے دو مفہوم ہیں:کوئی عورت کسی کے دیے ہوئے ہدیے اور تحفے کو حقیر نہ سمجھے، خواہ وہ معمولی ہی ہو کیونکہ اس سے دینے والی پڑوسن کی دل آزاری ہوگی۔ کوئی عورت یہ نہ سوچے کہ زیادہ ہوگا تو تحفہ دوں گی کیونکہ اس طرح اسے تحفہ دینے کا بہت کم موقع ملے گا اور نہ دینے کی عادت پختہ ہو جائے گی۔ اسے چاہیے کہ اگر معمولی چیز ہے تو وہی بطور تحفہ دے دے۔ اس طرح اسے امور خیر بجا لانے کی عادت پختہ ہو جائے گی اور جب زیادہ میسر ہوا تو دینا آسان ہوگا۔ پھر یہ بات بھی ہے کہ تھوڑا تھوڑا مل کر بہت بن جاتا ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 123