🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ظالم کی غیبت کرنا اور اسے بدنام کرنا جائز ہے تاکہ لوگ اس سے نفرت کریں اسی...
فوائد ومسائل:
(۱)ظالم کی غیبت کرنا اور اسے بدنام کرنا جائز ہے تاکہ لوگ اس سے نفرت کریں اسی طرح حاکم وقت کو اس کی شکایت کرنا اور اس کے متعلق آگاہ کرنا جائز ہے۔
(۲) کوئی شخص اگر شرعی نصوص کی پروا نہ کرے تو اس کے خلاف احتجاج کا کوئی موثر طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔ ظلم اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس سے خلاصی پانے کا کوئی بھی جائز طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ حکومت اگر انصاف نہ کرے تو اس کے خلاف بھی مظاہرے کیے جاسکتے ہیں، تاہم سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو نذر آتش کرکے تباہی پھیلانا کسی صورت جائز نہیں۔ احتجاج کا مقصد ظلم سے نجات حاصل کرنا ہے نہ کہ معاشرے میں انارکی پھیلانا۔
(۳) ظالم کے خلاف اجتماعی طور پر رد عمل ظاہر کرنا چاہیے تاکہ اسے خجالت اور شرمندگی ہو اور وہ اپنے رویے سے باز آجائے۔
(۴) ایسا ظالم جس کے ظلم کا چرچا ہو، اس پر معین طور پر لعنت کرنا جائز ہے، لعنت کے معنی پھٹکار اور اللہ کی رحمت سے دوری ہیں۔ لعنت اگر اللہ کی طرف سے ہو تو اس کے معنی ہیں کہ اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا اور اس سے بڑھ کر محرومی کیا ہوسکتی ہے۔ اور مخلوق کی لعنت برا بھلا کہنا اور بدعا کرنا ہوتا ہے۔
(۵) نیکی اور تقوے کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور ظالم کی حوصلہ شکنی اور مظلوم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 124