الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: باپ سے محروم یا ماں اور باپ دونوں سے محروم نابالغ بچہ جو اپنی ضروریات پوری کرسکتا...
فوائد ومسائل:
باپ سے محروم یا ماں اور باپ دونوں سے محروم نابالغ بچہ جو اپنی ضروریات پوری کرسکتا ہو اور نہ اپنی مصلحت کا اسے علم ہو یتیم کہلاتا ہے۔ یتیم اگر فقیر ہے ہے تو اس کی اپنے مال سے کفالت کرنا اور مال دار ہے تو اس کے مال کی نگہداشت کرنا اور اس کی ضروریات کا خیال رکھنا مذکورہ اجر کا باعث ہے کہ اسے روز قیامت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نصیب ہوگا، تاہم درجات کا تفاوت ضرور ہوگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بلند مقام پر فائز ہوں گے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کے حصول کا یہ بہترین راستہ ہے اور آپ کی رفاقت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ (ابن بطال)اس لیے ہر مسلمان کو اس کے حصول کی شعوری کوشش کرنی چاہیے۔
کوئی عورت اگر باپ سے محروم اپنے ہی بچوں کی کفالت کرتی ہے تو وہ بھی یقیناً اس اجر کی مستحق ٹھہر سکتی ہے۔ اسی طرح یتیم عزیز و رشتہ دار ہو یا اجنبی ہر دو صورتوں میں مذکورہ اجر ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 133