🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ جس مرد یا عورت کے تین بچے بچپن ہی میں فوت ہوگئے اور...
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ جس مرد یا عورت کے تین بچے بچپن ہی میں فوت ہوگئے اور اس نے اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھتے ہوئے صبر کا مظاہرہ کیا، جیسا کہ دوسری احادیث میں ہے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں داخل نہیں کرے گا۔ البتہ جہنم پر جو پل صراط ہے اس پر سے گزرنا پڑے گا اور اسے ”قسم پورا کرنے کے لیے“ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَ اِنْ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُهَا﴾ (مریم:۷۱)
”تم میں سے ہر ایک کو ضرور جہنم پر وارد ہونا ہے۔“
حافظ ابن حجر نے قسم کے حوالہ سے کئی توجیہات ذکر کی ہیں:
(۱)....”ان منکم....الخ“ سے پہلے قسم محذوف ہے۔
(۲)....پہلے قسم کا ذکر ہوا ہے:”فوربک لنحشرنہم....الخ“ اس قسم کے جواب پر آیت کا عطف ہے۔
(۳)....زیر نظر اایت کے آخر میں ہے ”حتمًا مقضیًا“ یہ الفاظ قسم کا مفہوم دے رہے ہیں۔ (فتح الباري:۳؍ ۱۲۴)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 143