الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مطلب یہ ہے کہ وہ جنت میں جدھر جاتے ہیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں۔ بلکہ صحیح مسلم...
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ وہ جنت میں جدھر جاتے ہیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں۔ بلکہ صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ وہ اپنے والدین کو ملیں گے تو ان کا دامن پکڑ لیں گے اور اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک اللہ انہیں اور ان کے والدین کو جنت میں داخل نہ کر دے۔ (صحیح مسلم، البر والصلة، حدیث:۲۶۳۵)
(۲) یہ حکم مسلمان بچوں کا ہے۔ کافروں کے بچے اپنے والدین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔ البتہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کافروں کے بچے جنت میں جائیں گے۔ (بخاري:۷۰۴۷)
(۳) خیرون القرون میں مسلمان اپنے غم کا مداوا قرآن و احادیث کی بشارتوں سے کرتے تھے کہ اللہ آخرت میں اس کا صلہ دے گا۔ اس لیے مسلمان کو مصائب اور تکالیف میں صبر سے کام لینا چاہیے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 145