🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ دوست و احباب کو ان کی فرمائش کے بغیر بھی احادیث بیان...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ دوست و احباب کو ان کی فرمائش کے بغیر بھی احادیث بیان کرنی چاہئیں تاکہ وعظ و تذکیر کا سلسلہ جاری رہے۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ سابقہ احادیث میں جو تین یا دو بچوں کا مطلق ذکر ہوا وہ خاص ہے کہ یہ فضیلت اس صورت میں ہے جب بچے غیر بالغ فوت ہوئے ہوں۔
(۳) ویسے تو کافر غلام کو آزاد کرنا بھی باعث ثواب ہے لیکن جہنم سے آزادی مسلمان غلام کے ساتھ مشروط ہے، اس سے معلوم ہوا کہ کامل الاعضاء غلام آزاد کرنا ناقص اعضاء والے غلام سے افضل ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 150