الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اچھے اور برے لوگوں کی پہچان بتائی کہ برے لوگ وہ...
فوائد ومسائل:
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اچھے اور برے لوگوں کی پہچان بتائی کہ برے لوگ وہ ہیں جن کی شرارتوں سے لوگ ہر وقت خوف زدہ رہیں اور ان سے خیر کی توقع کم ہی ہو اور اچھے لوگ وہ ہیں جو بے ضرر اور لوگوں کے خیر خواہ ہوں اور لوگ ان سے اچھائی ہی کی امید رکھتے ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:”کچھ لوگ خیر کی چابیاں اور شر کے تالے ہوتے ہیں (یعنی ان سے خیر ہی سرزد ہوتا ہے)اور کچھ شر کی چابیاں اور خیر کے لیے تالے ہوتے ہیں (یعنی ان سے خیر کی توقع کم ہی ہوتی ہے)چنانچہ جس کو اللہ تعالیٰ خیر کی چابیاں بنا دے اس کے لیے خوشخبری ہے اور تباہی ہے اس کے لیے جو شر کی چابی ہے۔ (سنن ابن ماجة، المقدمة، حدیث:۲۳۷)
نیز اس سے مومن کی متانت اور ذہانت کا پتہ چلا کہ وہ خیر اور شر، اچھے اور برے کو خوب پہچانتا ہے۔
آخر میں حضرت ابودرداء نے برے لوگوں کی ایک مزید نشانی بتائی کہ وہ کسی غلام کو آزاد نہیں کرتے اور اگر کردیں تو بھی اس سے خدمت کا مطالبہ کرتے ہیں اور آزادی دینے کا احسان جتلاتے رہتے ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 159