الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)غلاموں اور لونڈیوں سے حسن سلوک کرنے کا حکم ہے لیکن اگر وہ بدخصلت اور برے ہوں...
فوائد ومسائل:
(۱)غلاموں اور لونڈیوں سے حسن سلوک کرنے کا حکم ہے لیکن اگر وہ بدخصلت اور برے ہوں تو انہیں کسی ایسے شخص کے ہاتھوں فروخت کیا جاسکتا ہے جس کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ غلاموں سے برا سلوک کرتا ہے، نیز اپنی ذات کی خاطر بدلہ لینا جائز ہے جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا۔
(۲) مستدرک حاکم (۴؍۲۲۰)میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اسے بیچ کر اس کی قیمت سے کوئی غلام خرید کر اسے آزاد کردو۔
(۳) مدبر:اس غلام یا لونڈی کو کہتے ہیں جسے یہ کہا جائے کہ تو میری وفات کے بعد آزاد ہے۔ اس لونڈی نے جادو اس لیے کیا تھا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جلد فوت ہو جائیں اور وہ آزاد ہو جائے۔
(۴) جادو کسی نیک اور صالح شخص پر بھی ہوسکتا ہے، اس لیے صبح و شام کے مسنون اذکار خصوصاً معوذتین کا ضرور اہتمام کرنا چاہیے۔
(۵) اس سے کاہن کے پاس جانے کا جواز ثابت نہیں ہوتا کیونکہ طبیب نے علامات سے اندازہ لگایا تھا جیسا کہ مسند احمد (۶؍۴۰)میں صراحت ہے کہ طبیب نے کہا کہ تم مجھے جو علامات بتا رہے ہو یہ تو کسی جادو زدہ عورت کی ہیں۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کی بات کو کافي نہیں سمجھا جب تک لونڈی نے خود اقرار نہیں کرلیا۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 162