🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)آپ کے فرمان ’’بیوی کو لونڈی کی طرح نہ مارو‘‘ سے معلوم ہوا کہ غلام یا لونڈی...
فوائد ومسائل:
(۱)آپ کے فرمان ”بیوی کو لونڈی کی طرح نہ مارو“ سے معلوم ہوا کہ غلام یا لونڈی اگر معصیت کا ارتکاب کریں تو انہیں مناسب سزا دی جاسکتی ہے اور بیوی کو بھی تادیباً مارا جاسکتا ہے، تاہم مار شدید نہیں ہونی چاہیے۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ وضو کرتے وقت ناک میں مبالغے سے پانی چڑھانا واجب ہے، البتہ روزے کی حالت میں یہ واجب ساقط ہو جاتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ناک کی سانس کے ذریعے سے پانی کھینچا جائے۔
(۳) گوشت کھانا فضول خرچی نہیں ہے اور مہمان کے لیے خصوصی اہتمام بھی جائز ہے، البتہ اہتمام اگر مہمان کی خاطر نہ ہو بلکہ ویسے ہی معمول کا کھانا ہو تو مہمان کو بتا دینا چاہیے تاکہ وہ یہ نہ سمجھے کہ میری خاطر تکلف ہوا ہے، نیز اس میں یہ بھی تعلیم ہے کہ جو کام آپ نے نہیں کیا اس کا کریڈٹ خواہ مخواہ اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 166