🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سونے چاندی کی خرید و فروخت کو بیع صرف کہتے ہیں۔ سونا اگر سونے کے بدلے فروخت...
فوائد ومسائل:
(۱)سونے چاندی کی خرید و فروخت کو بیع صرف کہتے ہیں۔ سونا اگر سونے کے بدلے فروخت ہو تو اس کے لیے دو شرطیں ہیں:
٭ سودا دونوں طرف سے نقد ہو۔ ٭ وزن بھی برابر برابر ہو۔
بصورت دیگر وہ ناجائز اور حرام ہوگا۔ یہی حکم ایک ملک کے تمام کرنسی نوٹوں کا ہے۔ دوسری صورت سونا چاندی کے عوض یا چاندی، سونے کے عوض فروخت کرنا۔ اس میں کمی بیشی تو جائز ہے، تاہم ادھار جائز نہیں۔ ایک ملک کی کرنسی بھی دوسرے ملک کی کرنسی سے کمی بیشی سے تبدیل کی جاسکتی ہے لیکن اس میں بھی ادھار جائز نہیں۔
(۲) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے خادم نے چونکہ ادھار کرکے حرام بیع کی تھی اس لیے انہوں نے اس کی پٹائی کی تاکہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہ کرے۔ اس سے معلوم ہوا کہ خادم کو ادب سکھانے کے لیے مارا جاسکتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 170