🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: ان احادیث میں درج ذیل باتوں کی تاکید کی گئی ہے۔ ۱۔ غلام اور خادم بھی انسان...
فوائد ومسائل:
ان احادیث میں درج ذیل باتوں کی تاکید کی گئی ہے۔
۱۔ غلام اور خادم بھی انسان ہیں اور ان کی عزت نفس کا لحاظ رکھنا چاہیے۔ بلاوجہ انہیں بے عزت کرنا اور مارنا ناجائز ہے، تاہم ادب سکھانے کے لیے ہلکی پھلکی مار جائز ہے۔
۲۔ بوقت ضرورت جو مار جائز ہے اس میں اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ چہرے پر نہ مارا جائے۔
۳۔ اگر کسی شخص نے اپنے غلام اور خادم کو بلاوجہ مارا یا چہرے پر مارا تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے آزاد کر دے، نیز ابن عمر رضی اللہ عنہ کے قول ”مجھے اس لکڑی کے برابر بھی ثواب نہیں ملا“ سے معلوم ہوتا ہے کہ کفارے کی صورت میں آزاد کیے گئے غلام کا اجر و ثواب نہیں ملتا۔ وہ صرف گناہ کا کفارہ ہوتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 180