🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: ان احادیث سے یہ درس ملتا ہے کہ مزدور، ملازمین اور غلام وغیرہ بھی انسان ہیں اور...
فوائد ومسائل:
ان احادیث سے یہ درس ملتا ہے کہ مزدور، ملازمین اور غلام وغیرہ بھی انسان ہیں اور تمام بشری کمزوریاں ان میں پائی جاتی ہیں اس لیے ان سے حسن سلوک کا معاملہ کرتے ہوئے ان پر اتنا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے جس کے متحمل نہ ہوں۔ اگر کوئی ایسی ہنگامی صورت ہو کہ کام زیادہ ہو تو خود ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے تاکہ انہیں ہمدردی کا احساس ہو اور وہ اپنے آپ کو حقیر خیال نہ کریں۔ اس طرح ان کے دل میں بھی خیر خواہی کے جذبات پیدا ہوں گے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 194