الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ انسان پر فرض اور واجب ہے کہ وہ اپنے آپ...
فوائد ومسائل:
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ انسان پر فرض اور واجب ہے کہ وہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے خوراک کا بندوبست کرے۔ اگر کوئی شخص اس نیت کے ساتھ خود کھاتا ہے کہ یہ اللہ کا حکم ہے تو اسے اس پر بھی ثواب ہوگا۔ اسی طرح اہل و عیال پر اگر ثواب کی امید کے بغیر خرچ کرتا ہے تو فریضہ ادا ہو جائے گا، تاہم ثواب سے محروم رہے گا اور اگر اس ادائیگی فرض کے ساتھ ساتھ ثواب کی امید بھی رکھے تو اس کے لیے صدقہ کرنے کا ثواب ہوگا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ زکاۃ خود یا اپنے اہل و عیال کو کھلائی جاسکتی ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 195