الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ حدیث حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا حدیث کی تفسیر ہے کہ غلام...
فوائد ومسائل:
یہ حدیث حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا حدیث کی تفسیر ہے کہ غلام اور خادم کو ساتھ بٹھا کر کھلانا چاہیے۔ یعنی ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جو اطلاق تھا اس کی وضاحت ہوگئی کہ خادم کو ساتھ بٹھا کر کھلانا ضروری نہیں، بہتر ضرور ہے اگر کوئی شخص ساتھ نہیں بٹھا سکتا تو اسے الگ سے دے دے تاکہ اس نے کھانا تیار کرکے مالک کو گرمی اور مشقت سے بچایا ہے تو وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس کھانے میں سے کھائے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خیرون القرون میں نوکر بھی ایمان دار تھے اور تیار کردہ کھانے میں خیانت نہیں کرتے تھے لیکن آج کل کے باورچی اور ملازمین تو پہلے اپنا کوٹہ پورا کرتے ہیں اور بعد ازاں مالکان کو دیتے ہیں۔ بہرحال ہر دو فریق کو اپنے اپنے فرائض کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 198