🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: گزشتہ ابواب میں مذکور روایات سے بظاہر یہ معلوم ہوتا تھا کہ غلام اور خادم کو ساتھ...
فوائد ومسائل:
گزشتہ ابواب میں مذکور روایات سے بظاہر یہ معلوم ہوتا تھا کہ غلام اور خادم کو ساتھ بٹھا کر کھلانا فرض اور واجب کا درجہ رکھتا ہے۔ اور اس مسئلے میں فقہاء کے درمیان اختلاف بھی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے فقہاء کے اسی اختلاف کی طرف اس باب کے عنوان میں اشارہ کیا ہے اور اپنا رجحان یہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کوئی رکاوٹ مانع ہو تو غلام کو ساتھ نہ بٹھانا بھی جائز ہے، مثلاً کھانا تھوڑا ہو یا خادم خود ادب و احترام کی وجہ سے مالک کے ساتھ نہ بیٹھے تو اس صورت میں کوئی گناہ نہیں، تاہم ایسی صورت میں اسے کچھ نہ کچھ کھانا دینا ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص خادم کو از راہ تکبر ساتھ نہ بٹھائے تو وہ ضرور گناہ گار ہوگا جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فرمان سے ظاہر ہوتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 201