الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: کارخانہ دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی کام کا ضرور مسؤل ہے حتی کہ غلام جو...
فوائد ومسائل:
کارخانہ دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی کام کا ضرور مسؤل ہے حتی کہ غلام جو اپنی ذات کا مالک بھی نہیں ہوتا وہ بھی ذمہ داری سے مبرا نہیں کیونکہ اس کے آقا کا مال اس کے سپرد ہوتا ہے جس میں وہ تصرف کرتا ہے۔ اگر وہ اس میں خیانت کرے گا تو اس سے بھی ضرور باز پرس ہوگی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے جس کو جو عہدہ دیا ہے اس سے اس کی باز پرس ضرور ہوگی کہ تونے اس امانت کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ بادشاہ سے رعایا کے متعلق اور ہر فرد سے اس کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا جائے گا۔ اہل خانہ کو صرف ضروریات مہیا کرکے انسان ذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتا۔ انہیں انسان کامل اور مسلمان بنانا بھی گھر کے سربراہ کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی روز قیامت ندامت اور حسرت کا باعث بن سکتی ہے۔ اسی طرح دیگر اہل خانہ اور بیوی پر خصوصاً خاوند کے گھر کے ماحول کو درست رکھنے اور بچوں کی تربیت کرنے کی ذمہ دار ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 206