🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مسلمان غلام کا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حقوق تو ہر صورت ادا کرے...
فوائد ومسائل:
(۱)مسلمان غلام کا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حقوق تو ہر صورت ادا کرے ہی گا، اس کے ساتھ ساتھ اگر آقا کے حقوق بھی ادا کرے کہ اس کی فرمانبرداری کرے جیسا گزشتہ احادیث میں آیا ہے۔
(۲) غلامی میں بہر صورت انسان کے اوقات کا مالک کوئی دوسرا شخص ہوتا ہے اس لیے انسان اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں کرسکتا کیونکہ اس کا آقا اس سے اپنی خدمت لے گا۔ اسی طرح غلامی میں حج بیت اللہ بھی ممکن نہیں اور جب خود کسی دوسرے کی ملکیت ہے اور چوبیس گھنٹے کا پابند ہے تو والدین کی خدمت بھی ممکن نہیں جو بہت بڑی نیکی ہے۔
(۳) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے صرف والدہ کا ذکر اپنی ذات کے حوالے سے کیا کیونکہ ان کی والدہ حیات تھیں اور وہ ان کے نہایت خدمت گزار تھے اور بہت زیادہ حسن سلوک سے پیش آتے تھے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 208