الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: عربی زبان میں غلام کے لیے کئی لفظ استعمال ہوتے ہیں جن میں سے عبد بھی ہے۔...
فوائد ومسائل:
عربی زبان میں غلام کے لیے کئی لفظ استعمال ہوتے ہیں جن میں سے عبد بھی ہے۔ لیکن کسی کو اپنا عبد (بندہ)کہنے میں تکبر اور بڑے پن کا احساس بہت نمایاں ہے اس لیے شریعت نے ایسے لفظ کے استعمال سے اجتناب کا حکم دیا ہے کیونکہ در حقیقت تو سب اللہ کے بندے ہیں۔ اور جہاں تک دیگر الفاظ ہیں تو وہ بسا اوقات آزاد کے لیے بھی بولے جاتے ہیں۔ فتا اور فتاۃ کا ترجمہ خادم اور خادمہ کیا جاسکتا ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ کسی کو ایسے القاب سے نہیں پکارنا چاہیے جس سے تکبر اور بڑائی کا احساس ہو کیونکہ یہ صرف اللہ تعالیٰ کے شایان شان ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 209