🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ انسان طبعاً ناشکرا ہے حتی کہ جب اس کی روح...
فوائد ومسائل:
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ انسان طبعاً ناشکرا ہے حتی کہ جب اس کی روح جسم سے جدا ہوتی ہے اس وقت بھی خوشی سے اسے اللہ کے سپرد نہیں کرتا حالانکہ شکر کا تقاضا یہ تھا کہ وہ اسے خوشی سے اللہ کے حوالے کر دیتا جیسا کہ آسمان و زمین نے کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿فَقَالَ لَهَا وَلِلْاَرْضِ اِئْتِیَا طَوْعًا اَوْ کَرْهًا قَالَتَا اَتَیْنَا طَائِعِیْنَ﴾ (فصلت:۱۱)
”اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین سے فرمایا کہ خوشی اور نا خوشی سے آؤ تو انہوں نے کہا:ہم خوشی سے آئے ہیں۔“
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 219