الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بعض روایات میں ہے کہ ہر جوڑ پر صدقہ ہے اور اگر کوئی شخص سورج نکلنے کے...
فوائد ومسائل:
(۱)بعض روایات میں ہے کہ ہر جوڑ پر صدقہ ہے اور اگر کوئی شخص سورج نکلنے کے بعد دو رکعت ادا کرلیتا ہے تو یہ صدقہ ادا ہو جاتا ہے۔ (سنن أبي داؤد، الصلاة، حدیث:۱۲۸۶)
لیکن جو شخص صدقہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو اسے مال سے صدقہ کرنا چاہیے اور اگر طاقت نہ ہو تو سبحان اللہ کہنا بھی صدقہ ہے اور کسی کی مدد کرنا بھی صدقہ ہے، یعنی امور خیر تمام صدقے کا درجہ رکھتے ہیں۔ (صحیح البخاري، الجهاد، حدیث:۲۸۹۱)
(۲) محنت کرنا دست سوال دراز کرنے سے ہزارہا درجہ بہتر ہے اور انسان کو اپنی کمائی سے صدقہ و خیرات ضرور کرنا چاہیے خواہ وہ مزدور ہی ہو۔
(۳) مجبور اور بے بس کی مدد کرنا اور بجھے ہوئے چولہے کو جلانا بہت بڑی نیکی ہے جیسا گزشتہ فوائد میں اس کی تفصیل گزر چکی ہے۔ عصر حاضر میں کئی لوگ زندگی سے مایوس ہوکر خود کشی کر رہے ہیں، ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل ثروت انہیں اپنے مالوں میں شریک کرکے اللہ کے دیے ہوئے مال سے انہیں بھی فائدہ پہنچائیں۔ اگر ایسا نہ ہو تو نیکی کا کوئی بھی راستہ اختیار کرلیا جائے ورنہ کم از کم لوگوں کو ایذا پہنچانے سے باز رہا جائے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگوں کے گناہ اپنے سر لے کر جہنم رسید ہو جائے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 225