الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے...
فوائد ومسائل:
(۱)حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رازدان تھے۔ آپ نے انہیں منافقین کے متعلق معلومات دی تھیں۔ حضرت سلمان کا موقف تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص حالات میں اگر کسی کے متعلق کوئی ناراضی کا اظہار فرمایا یا منافقین کے بارے میں خبر دی اور اب وہ گزر چکے اور ان کی اولاد مسلمان ہے یا کوئی اور صورت ہے تو اب انہیں بیان کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے خواہ مخواہ کینہ پیدا ہوتا ہے۔ اس بات سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ناراض ہوئے۔
(۲) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسائل بیان کرتے وقت انداز اور مصلحت کا لحاظ ضرور رکھنا چاہیے۔ حق گوئی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسان ایسا انداز اختیار کرے جس سے فتنہ کھڑا ہو جائے۔
(۳) کھیتوں میں کام کرنا، وزن وغیرہ اٹھانا اور اہل و عیال کی خدمت کرنا ادب میں سے ہے اس لیے امام بخاری نے اس حدیث کو الادب المفرد میں ذکر کیا ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 234