🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ روایت مختصر ہے، اس کی تفصیل یہ ہے کہ ابو سلمہ رحمہ اللہ نے کہا کہ...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت مختصر ہے، اس کی تفصیل یہ ہے کہ ابو سلمہ رحمہ اللہ نے کہا کہ چلو باہر کھیتوں میں جاکر (دینی)بات چیت کرتے ہیں تو پھر ابو سلمہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعتکاف کے متعلق پوچھا تو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے رمضان کے ابتدائی دس ایام کا اعتکاف کیا، پھر درمیانی عشرے کا اور پھر آپ کو بتایا گیا کہ لیلۃ القدر آخری عشرے میں ہے تو آپ نے آخری عشرے کا اعتکاف کیا۔ (صحیح البخاري، الأذان، حدیث:۸۱۳)
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ سلف صالحین کی باہمی گفتگو اور بات چیت بھی دین کے بارے میں ہوتی تھی۔ وہ اپنا وقت فضولیات میں ضائع نہیں کرتے تھے۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ کھیتوں اور جائیداد کی طرف دوست و احباب کے ساتھ جانا جائز ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 236