🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
490۔ اردو حاشیہ : یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا...
490۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ کسی بھی عالم نے ارض بابل میں نماز کو حرام کہا ہو جب کہ صحیح حدیث میں ہے۔ ”تمام روئے زمین میرے لئے مسجد اور مطہر بنا دی گئی ہے۔“ البتہ امام بخاری رحمہ اللہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب قول تعلیقاً (بغیر سند کے) نقل کیا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارض بابل میں نماز پڑھنے کو ناپسند کیا ہے۔ [صحيح بخاري، الصلوة، باب: 53، باب الصلوة فى مواضع الخسف والعذاب]
اس باب میں یہ مرفوع حدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، ”تم ان عذاب یافتہ لوگوں پر داخل نہ ہو الا یہ کہ روتے ہوئے، اگر تم رونے والے نہ ہو تو پھر ان پر داخل نہ ہو۔۔۔“ اس سے یہ اشارہ نکلتا ہے کہ اس قسم کی جگہوں پر نماز پڑھنے سے گریز کرنا چاہیے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 490