الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ سنجیدگی سے کسی کی کوئی چیز اٹھانا تو چوری ہے جو کسی صورت...
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ سنجیدگی سے کسی کی کوئی چیز اٹھانا تو چوری ہے جو کسی صورت جائز نہیں اور جہاں تک مذاق سے کسی کی چیز اٹھانے کا تعلق ہے تو اس کے دو نقصان ہیں، ایک تو جس کی چیز اٹھائی جائے وہ خواہ مخواہ پریشان ہوگا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:کسی مسلمان کو خوف زدہ کرنا یا پریشان کرنا حرام ہے۔ (سنن ابی داؤد، حدیث:۴۱۸۴)دوسرا نقصان یہ ہے کہ مذاق میں اٹھائی گئی چیز کی وجہ سے بسا اوقات بغض اور کینہ پیدا ہو جاتا ہے اور شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اور بسا اوقات معاملہ سنجیدہ ہو جائے تو انسان وہ چیز واپس کرنے سے کتراتا ہے اور نتیجتاً چوری کی عادت پڑ جاتی ہے۔ اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت فرمائی کہ اگر کسی کی عدم موجودگی میں اس کی معمولی چیز لینے کی بھی ضرورت پیش آجائے اور انسان لے لے تو وہ بھی واپس کر دینی چاہیے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 241