الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)حدیث کی باب سے مناسبت اس طرح ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سخت گو...
فوائد ومسائل:
(۱)حدیث کی باب سے مناسبت اس طرح ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سخت گو اور تند مزاج نہیں تھے، نیز عفو و درگزر کرنا بھی آپ کا امتیازی وصف تھا تو ایسی صفات کا حامل انسان یقیناً خوش اخلاق اور ہنس مکھ ہوتا ہے۔ امت کو بھی ایسا ہی عمدہ اخلاق اپنانے کا درس ہے۔
(۲) بائبل وغیرہ قدیم مذہبی کتابوں میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور صفات کے حوالے سے بہت کچھ مذکور تھا جسے سالہا سال سے ختم کرنے اور تبدیل کرنے کی سعی لا حاصل کی جارہی ہے لیکن آج بھی آپ کا تذکرہ مختلف انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جو آپ کی صداقت کی دلیل ہے بلکہ قرآن نے تو اہل کتاب کے متعلق واضح فرمایا ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بیٹوں کی طرح جانتے تھے، یعنی جس طرح انہیں اپنی اولاد کے متعلق یقین تھا کہ یہ ہماری ہے اسی طرح وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے برحق ہونے کا بھی یقین رکھتے تھے۔
(۳) آپ کی صفت شاہد کا مطلب یہ ہے کہ آپ اللہ کی وحدانیت کی گواہی دینے والے ہیں اور اپنی امت کے بارے میں کہ میں نے انہیں دین پہنچا دیا اور سابقہ انبیاء علیہم السلام کے بارے میں کہ انہوں نے بھی پہنچا دیا۔
(۴) مبشراً کا مطلب ہے کہ اہل ایمان کو اجر و ثواب کی بشارت دینے والے اور نذیراً سے مراد کافروں کو عذاب سے ڈرانے والے اور امیوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔
(۵) امی کو امی اس لیے کہتے ہیں کہ وہ اپنی اسی حالت پر ہوتا ہے جس پر اس کی ماں نے اس کو جنا تھا کہ اس نے حساب کتاب نہیں سیکھا، یعنی اپنی وہ اصلی جبلت پر ہے۔
(۶) ”آپ کو اس وقت فوت نہیں کرے گا....“ کا مطلب یہ ہے کہ جب تک وہ دین غالب نہ آجائے اور لوگ اپنے دلوں کو منور اور اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک نہ پہنچا لیں۔ اور واقعی ایسے ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے تو اسلام جزیرۃ العرب میں پھیل چکا تھا اور پھر بہت جلد ہی دنیا کے اطراف و اکناف میں پھیل گیا کہ آج دنیا کا کوئی علاقہ اس سے ناواقف نہیں ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 246