الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث کے دو حصے ہیں:پہلا حصہ جس میں آپ کے مسکرا کر ملنے کا تعلق ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث کے دو حصے ہیں:پہلا حصہ جس میں آپ کے مسکرا کر ملنے کا تعلق ہے وہ بخاری و مسلم میں ہے جبکہ دوسرا حصہ جو آپ کے قول کی صورت میں ہے وہ متفق علیہ نہیں ہے۔
(۲) ہنسنے کی ابتدائی کیفیت کو تبسم اور اگر خوشی سے دانت ظاہر ہوں تو اسے ضحک اور اگر آواز بھی ہو تو اسے قہقہہ کہتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر و بیشتر تبسم فرماتے اور کبھی کبھی ضحک بھی فرماتے۔
(۳) یہ حدیث رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق اور تواضع کی دلیل ہے اور آپ نے امت کو بھی یہی درس دیا ہے کہ دوسروں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ اس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:
((تَبَسُّمُكَ في وَجْهِ أخِیكَ لَكَ صَدَقَةٌ))
”تیرا اپنے بھائی کو دیکھ کر مسکرا دینا بھی تیرے حق میں صدقہ ہے۔“
(۴) اس حدیث سے حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ یہ نہایت خوبصورت تھے۔ ان کا اپنا بیان ہے کہ جب میں مدینہ طیبہ کے قریب پہنچا تو میں نے سواری بٹھائی پھر اپنا حلہ پہنا اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو لوگ مجھے سر اٹھا اٹھا کر دیکھتے تھے۔ میں نے پوچھا:کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا تذکرہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا:ہاں بہت اچھا تذکرہ کیا ہے۔ انہیں اس امت کا یوسف کہا جاتا ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 250