🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہے کہ آپ جب مسکراتے تو قہقہہ...
فوائد ومسائل:
(۱)اس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہے کہ آپ جب مسکراتے تو قہقہہ نہیں لگاتے تھے بلکہ آپ کا اکثر معمول تبسم فرمانے کا تھا اور کبھی کبھار اس طرح بھی ہنستے کہ آپ کی ابتدائی داڑھیں نظر آتیں۔
(۲) ایک روایت میں ہے کہ آپ نے زیادہ ہنسنے سے منع فرمایا ہے۔ تبسم والی روایت سے یہ شبہ پڑ سکتا ہے کہ آپ خود تو ہر وقت مسکراتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے صراحت کر دی کہ جو ہنسنا منع ہے ایسا تو آپ کبھی نہیں ہنسے اور مسکراہٹ محض اظہار مسرت ہے جو آپ فرماتے اور یہ ممنوع نہیں بلکہ مطلوب ہے تاکہ دوسرا مسلمان خوش ہو جائے۔ پھر آپ تو ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہتے تھے حتی کہ اگر کبھی بادل آجاتے تو بھی اللہ کے عذاب سے ڈر کر خوف زدہ ہو جاتے کہ کہیں پہلی قوموں کی طرح ہمیں بھی تباہ نہ کر دیا جائے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 251