الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ زیادہ نہیں ہنسنا چاہیے اس سے دل مردہ ہو جاتا ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ زیادہ نہیں ہنسنا چاہیے اس سے دل مردہ ہو جاتا ہے جس کی بنا پر انسان اللہ تعالیٰ سے دور ہو جاتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿فَلْیَضْحَکُوْا قَلِیْلًا وَّلْیَبْکُوْا کَثِیْرًا﴾ (التوبة:۸۲)
”انہیں چاہیے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ۔“
(۲) اللہ تعالیٰ کا ڈر زیادہ ہونا چاہیے یا اس کی رحمت کی امید؟ اس بارے میں علماء کی مختلف آراء ہیں۔ راجح بات یہ ہے کہ صحت و تندرستی کی حالت میں خوف امید پر غالب ہونی چاہیے اور جب انسان قریب الموت ہو تو پھر اللہ کی رحمت کی امید کا پہلو غالب ہونا چاہیے۔
(۳) خشیت الٰہی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسان اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جائے۔ اللہ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے، تاہم اپنی خطاؤں پر نادم ہوکر گریہ و زاری کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔
(۴) آخری حدیث کے آخری جملے کا مطلب یہ ہے کہ تم خوش ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تمہارے تھوڑے عمل کا بھی بہت بدلہ دے گا جیسا کہ کم از کم دس گنا کی صراحت ہے۔ یہ سوچ کر مایوس نہ ہو جاؤ کہ ہم زیادہ تو کر نہیں سکتے تو تھوڑے اعمال کا کیا فائدہ؟ بلکہ استقامت کے ساتھ افراط و تفریط کے راہ سے ہٹ کر عمل کرتے رہو اور اللہ سے اجر کی امید رکھو۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 254