الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ادب کا تقاضا یہ ہے کہ انسان جب کسی سے محو گفتگو ہو تو پوری توجہ سے...
فوائد ومسائل:
(۱)ادب کا تقاضا یہ ہے کہ انسان جب کسی سے محو گفتگو ہو تو پوری توجہ سے اس کی طرف متوجہ ہو۔ ایسا نہ ہو کہ انسان بات کہیں اور کر رہا ہو اور منہ کسی اور طرف ہو۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز کلام یہ تھا کہ آپ پوری توجہ سے ہم کلام ہوتے اور جب جانا ہوتا تو مڑ کر چلے جاتے۔ کوئی بلاتا تو رک کر بلانے والے کی طرف متوجہ ہوتے، پھر گفتگو کرتے۔ خیانت کرنے والی آنکھ کی طرح بے مقصد ادھر ادھر تانگ جھانک نہیں کرتے تھے۔
(۲) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں سے بڑھ کر خوبصورت تھے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا میں آپ کا دیدار اور آخرت میں آپ کا ساتھ نصیب فرمائے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 255