🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث کی سند ضعیف ہے، تاہم اس کا پہلا جملہ ’’مَن تَقَوَّل ....مِنَ النَّار‘‘ تک دوسری...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث کی سند ضعیف ہے، تاہم اس کا پہلا جملہ ”مَن تَقَوَّل ....مِنَ النَّار“ تک دوسری صحیح اسناد سے ثابت ہے بلکہ متواتر ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دانستہ یا نادانستہ جھوٹ منسوب کرنا جہنم میں جانے کا باعث ہے اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے گفتگو کرنے میں نہایت احتیاط برتنی چاہیے۔
(۲) جہاں تک مسلمان کو مشورہ دینے کا تعلق ہے تو اس بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح فرمان موجود ہے کہ اِذاستنصحک فانصح لہ ”جب وہ تجھ سے کوئی مشورہ طلب کرے تو اس کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسے اچھا مشورہ دے۔“ (صحیح مسلم، حدیث:۲۱۶۲)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 259