الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ حدیث بظاہر موقوف ہے لیکن مرفوع کے حکم میں ہے جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ حدیث بظاہر موقوف ہے لیکن مرفوع کے حکم میں ہے جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے السلسلۃ الصحیحہ (۲۷۱۴)میں صراحت کی ہے۔
(۲) مال اور اخلاق اللہ تعالیٰ کی تقسیم ہے۔ اس کا کم یا زیادہ ملنا اللہ کی ناراضی یا خوشنودی کی دلیل ہرگز نہیں ہے۔ جس شخص کو اللہ تعالیٰ دین کی سلامتی عطا کرے اور صحیح عقیدے کی توفیق دے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہے۔
(۳) جس طرح مال کے بارے میں انسان ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ جاتا کہ جو میری قسمت میں ہے مل جائے گا بلکہ اس کے لیے تگ و دو کرتا ہے اسی طرح عمدہ اخلاق کے حصول کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے آپ کو اچھے اخلاق کی عادت ڈالنی چاہیے۔ انسان برے اخلاق کو چھوڑ دے تو اس کا اخلاق خود بخود اچھا ہو جاتا ہے جس طرح مال کے بارے میں انسان اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے، اسی طرح اچھے اخلاق کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے۔
(۴) حدیث کے آخر میں چند اہم اور عزیمت والے امور کا ذکر کیا کہ اگر انسان ان کو بجا لانے کی ہمت نہ پائے اور کوشش کے باوجود اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرسکے، جہاد اور قیام اللیل جیسی عبادات بجا نہ لاسکے تو اس کمی کے ازالے کے لیے اسے کثرت سے ذکر الٰہی کرنا چاہیے۔ یوں اس کی نیکیوں کی کمی بھی دور ہوگی اور ان کاموں کی بھی اللہ تعالیٰ ہمت عطا کرے گا۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 275