الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: عمومی طور پر جس شخص کو مال ملتا ہے وہ بخل کا شکار ہو جاتا ہے اور...
فوائد ومسائل:
عمومی طور پر جس شخص کو مال ملتا ہے وہ بخل کا شکار ہو جاتا ہے اور مال کی محبت اس کے دل میں گھر کر جاتی ہے اور مال کا جو مقصد ہے کہ انسان مطمئن اور پرسکون زندگی گزارے اس سے بھی وہ محروم ہو جاتا ہے کیونکہ اس کے دل میں ہر وقت مال ختم ہونے کا کھٹکا لگا رہتا ہے اور وہ بے چینی کی زندگی گزارتا ہے۔ نیز زیادہ کمانے کی حرص اور لالچ میں اس کا سکون ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس جسے دل کی سخاوت حاصل ہو اور مال کی محبت اس کے دل میں نہ ہو اسے مل جائے تو وہ شکر کرتا ہے اور نہ ملے تو اسے کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور اس کی طلب میں ہلکان نہیں ہوتا۔ نیز وہ نہ ملنے پر حزن و ملال اور افسوس کا اظہار بھی نہیں کرتا بلکہ اللہ کی تقدیر پر راضی ہوتا ہے۔ اس طرح وہ پرسکون رہتا ہے تو گویا اصل غنی یہ شخص ہے نہ کہ وہ جس کے سر پر ہر وقت تلوار لٹکی رہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 276