🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وسعت ظرفي اور حسن اخلاق کی اعلیٰ دلیل ہے،...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وسعت ظرفي اور حسن اخلاق کی اعلیٰ دلیل ہے، نیز اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس قدر سخی اور فراخ دل دیا تھا کہ دنیا کے معاملات کو خاطر ہی میں نہیں لاتے تھے بلکہ عفوو درگزر سے کام لیتے جو نفس کی سخاوت کی اعلیٰ قسم ہے۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ خادم اور نوکر کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہیے اور اسے ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کرنا چاہیے، تاہم شرعی امور کی پابندی کروانا لازم ہے۔
(۳) اس میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی بھی ایک لحاظ سے مدح ہے کہ انہوں نے کبھی ڈانٹ ڈپٹ اور ناراضی کا موقع ہی نہیں دیا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 277