🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بخل کی شدید ترین صورت کا نام شح ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک مال کو لالچ...
فوائد ومسائل:
(۱)بخل کی شدید ترین صورت کا نام شح ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک مال کو لالچ اور حرص کی بنا پر کسی کو نہ دینا شح کہلاتا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ بخل صرف مال میں ہوتا ہے جبکہ ”الشح“ مال اور دیگر معروف کاموں میں ہوتا ہے، یعنی کسی کے ساتھ مالی طور پر یا کسی اور طریقے سے بھی تعاون نہ کرنا شح کہلاتا ہے۔ (النهایة)
(۲) ایسا بخل جو واجبات کی تکمیل میں رکاوٹ ہو یا بندوں پر ظلم پر آمادہ کرے حرام ہے اور ایسے بخل کی صورت میں انسان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ مومن کے اندر یہ برائی نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ اس قدر خود غرض ہو۔
(۳) اس میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے کی فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ اللہ کی راہ میں گرد آلود ہونے والے قدم دوزخ میں نہیں جائیں گے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 281