الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ سابقہ تمام ادیان میں سے اللہ تعالیٰ کو دین اسلام محبوب ہے جو...
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ سابقہ تمام ادیان میں سے اللہ تعالیٰ کو دین اسلام محبوب ہے جو دین حنیف ہے جس کے پیروکار ابراہیم علیہ السلام تھے اور جہاں تک دین اسلام کی خصال کا تعلق ہے تو اس کی تمام خصلتیں اللہ کو محبوب ہیں لیکن آسانی والی خصلت اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے جیسا کہ ایک حدیث میں آپ کا فرمان ہے۔
((اِنَّ خَیْرَ دِیْنِکُمْ أیْسَرَهُ))
”تمہارا پسندیدہ دین وہ ہے جو سب سے زیادہ آسان ہے۔“ (مسند احمد:۵؍۳۲)
یعنی بے جا شدت اور تکلیف مالا یطاق والا راستہ اختیار نہ کیا جائے بلکہ جن امور میں شریعت نے نرمی رکھی ہے ان میں نرمی کی جائے، تاہم احکام شریعت میں سستی اور حدود اللہ کی خلاف ورزی کے بارے نرم گوشہ آسانی نہیں بلکہ مداہنت ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 287