الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ واقعہ بنی اسرائیل کا ہے جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ واقعہ بنی اسرائیل کا ہے جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے اس لیے اب اس کو حدیث کا درجہ حاصل ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اخلاقی اقدار شروع سے ایک جیسی ہی ہیں کہ جو کام بنی اسرائیل میں باعث نجات تھا وہ ہمارے ہاں بھی باعث مغفرت ہے۔
(۲) جو شخص موحد اور مسلمان ہے اللہ تعالیٰ اس کی کوئی نیکی قبول کرکے بھی معاف کرسکتا ہے اس لیے نیکی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔ انسانوں سے درگزر کرنا اور ان کے ساتھ نرمی اور آسانی کا معاملہ کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ ایسا کرنے والے انسان کے ساتھ اللہ تعالیٰ روز قیامت نرمی کا معاملہ کرے گا۔ ایک حدیث میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا:
((مَنْ أنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِکُلّ یَوْمٍ صَدَقَةً قَبْلَ أنْ یَحِلَّ الدَّیْنُ، فَاِذَا حَلَّ الدَّیْنُ فَأنْظَرَهُ فَلَهٗ بِکُلِ یَوْمٍ مِثْلَیْهِ صَدَقَةٌ))
”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو قرض کی واپسی کی مقرر تاریخ تک اسے ہر روز اتنے صدقے کا ثواب ہوگا (جتنی رقم ہے)اور ادائیگی کے وقت کے بعد جس نے مہلت دی اسے ہر روز دوگنا صدقے کا ثواب ہوگا۔“ (مسند احمد:۵؍۳۵۱)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 293