🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اہل عرب کے ہاں سرداری نظام رائج تھا۔ ہر قبیلے کا ایک لیڈر اور قائد ہوتا، لوگ...
فوائد ومسائل:
(۱)اہل عرب کے ہاں سرداری نظام رائج تھا۔ ہر قبیلے کا ایک لیڈر اور قائد ہوتا، لوگ جس کی اطاعت کرتے اور اس کے حکم سے انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا خواہ وہ غلط حکم دے۔ لیکن وہ اپنا قائد اسے منتخب کرتے جو عمدہ صفات کا مالک ہوتا۔ گھٹیا اور کمینہ شخص سیادت کا اہل ہرگز نہ ہوتا جیسا کہ ہمارے ہاں ہے۔ بنو سلمہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے کہا:جد بن قیس ہے، تاہم اس میں کمزوری ہے کہ وہ بخیل ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”یہ کوئی معمولی کمزوری نہیں بلکہ بہت بڑی بیماری ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے کوئی شخص سردار کہلانے کا اہل ہرگز نہیں ہوسکتا کیونکہ بخیل سے کسی کی خیر خواہی کی توقع کرنا ہی بے معنی بات ہے۔
(۲) آپ نے فرمایا کہ تمہارے حقیقی سردار عمر وبن جموح ہیں۔ یہ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے، بعد ازاں بدر میں شریک ہوئے اور احد میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ کیونکہ وہ سخی اور فیاض ہیں اور قائد کی بنیادی خوبیوں میں یہ بات شامل ہے کہ وہ جود وسخا سے متصف ہو۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ ولیمے میں کسی دوسرے سے معاونت لی جاسکتی ہے اور مکمل ولیمہ بھی کوئی دوسرا شخص کرسکتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 296