🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ روایت اس سے قبل رقم:۱۶ کے تحت گزر چکی ہے، تاہم صرف اس میں کثرت سوال،...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت اس سے قبل رقم:۱۶ کے تحت گزر چکی ہے، تاہم صرف اس میں کثرت سوال، قیل و قال اور اضاعت مال کا ذکر تھا۔ وہاں اس کے تفصیلی فوائد گزر چکے ہیں۔
(۲) منع و ہات کا مطلب یہ ہے کہ جو اس پر واجب ہے اس کو ادا نہ کرنا اور روک لینا، یعنی بخل سے کام لینا اور جو اس کا حق نہیں بنتا اس کا بھی مطالبہ کرنا، یعنی دوسروں کے واجب حقوق کو بھی فراموش کر دینا اور اپنے مستحبات کو بھی یاد رکھنا۔ یہ بخل کی بدترین مثال ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 297