الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)جنگی لباس اور اسلحہ وغیرہ کا استعمال توکل کے منافي نہیں ہے۔ اسی طرح کسی متوقع بیماری...
فوائد ومسائل:
(۱)جنگی لباس اور اسلحہ وغیرہ کا استعمال توکل کے منافي نہیں ہے۔ اسی طرح کسی متوقع بیماری یا مصیبت سے بچاؤ کی تدابیر کی جائیں تو جائز ہیں جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو اسلحہ لگا کر آنے کا حکم دیا تھا۔
(۲) مال غنیمت عمدہ اور پاکیزہ مال ہے اور اس کی تمنا کرنا جائز ہے۔
(۳) بغیر لالچ اور حرص کے اگر مال مل جائے تو اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں بلکہ وہ بابرکت مال ہے، تاہم اسلام، جہاد اور دینی امور سر انجام دینے میں اگر مقصد صرف مال کا حصول یا دیگر مادی فوائد ہوں تو وہ تباہ کن ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یہ مال بڑا میٹھا ہے۔ جس نے اس کو جائز طریقے سے کمایا اور اس کے جائز مصارف میں خرچ کیا تو یہ بہت اچھا معاون ہے اور جس نے اسے ناحق لیا وہ اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا۔
یعنی استغناء نفس ہو اور انسان مال کا حریص اور لالچی نہ ہو تو مال کمانا یا رکھنا جائز ہے۔
(۴) اس حدیث سے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ وہ صادق الاسلام تھے۔ کسی دنیاوی غرض کی خاطر انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا جیسا کہ بعض بدطینت افراد کا نظریہ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ دنیا سے اسی طرح بے نیاز تھے۔ وہ فاقوں میں بھی شکوہ زبان پر نہ لاتے تھے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 299