🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جملہ خصال حمیدہ کے مالک تھے۔ حسن و جمال، جود و...
فوائد ومسائل:
(۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جملہ خصال حمیدہ کے مالک تھے۔ حسن و جمال، جود و سخا اور بہادری ہر چیز میں آپ کو کمال حاصل تھا اور جس میں یہ صفات حمیدہ ہوں وہ طیب نفس کا مالک ہوگا۔
(۲) خطرناک آواز سن کرآپ کا اکیلے ہی اس طرف چلے جانا آپ کی کمال شجاعت و بہادری کی دلیل ہے۔ ورنہ ایسے مواقع پر لوگ حتی بڑے بڑے بہادر بھی گھبرا جاتے ہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ نہایت بیدار مغز اور حالات و ظروف سے خبردار رہتے تھے اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرتے تھے۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ ہنگامی صورت حال میں جو اسلحہ یا سواری ہاتھ آئے اس کا استعمال جائز ہے۔
(۴) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا یہ گھوڑا سستی میں مشہور تھا لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے اس کی سستی جاتی رہی اور وہ تمام گھوڑوں سے تیز ہوگیا حتی کہ بعد میں کوئی گھوڑا اس کا مقابلہ نہیں کرتا تھا۔
(۵) اس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم معجزے کا بیان ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 303