🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: خود غرضی اس معاشرے کا سب سے مہلک مرض ہے۔ ہر شخص کی سوچ ذاتی فائدے تک...
فوائد ومسائل:
خود غرضی اس معاشرے کا سب سے مہلک مرض ہے۔ ہر شخص کی سوچ ذاتی فائدے تک محدود ہے جو معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے۔دنیا میں وہ معاشرے اور افراد کبھی چین سے زندہ نہیں رہتے جنہوں نے صرف اپنے لیے جینا سیکھا ہو۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں یہ تعلیم دی ہے کہ دوسروں کے کام آنا سیکھو۔ اللہ تعالیٰ کے فرائض کی ادائیگی کے بعد یہ سب سے بڑی نیکی ہے۔ وہ مالی معاونت ہو یا ہو جسمانی۔ ہم دونوں حوالے سے مجموعی طور پر خود غرض ہوچکے ہیں۔ مال دار فرض زکاۃ دے کر ....اور وہ بھی بہت تھوڑے لوگ ہیں ....یہ سمجھتا ہے کہ اس نے اپنا فرض پورا کر دیا ہے حالانکہ بجھتے چولہوں کو جلانا اور بے سہارا، مجبور اور لاچار لوگوں کی مدد کرنا بھی فرض ہے اور اس میں کوتاہی بھی قابل مؤاخذہ ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۲۲۰ کے فوائد۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 305