🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: انسان دو طرح سے مکلف ہے۔ مأمورات کا پابند اور منہیات سے باز رہنے کا مکلف۔ جن...
فوائد ومسائل:
انسان دو طرح سے مکلف ہے۔ مأمورات کا پابند اور منہیات سے باز رہنے کا مکلف۔ جن کاموں کے کرنے کا حکم ہے اگر ان میں سے کوئی کارخیر نہیں کرسکتا تو اللہ کی منع کردہ چیزوں کے قریب ہی نہ جائے۔ اس کے لیے تو اسے کوئی محنت نہیں کرنا پڑتی۔ اگر وہ ایسا کرلے گا تو خیر کے کاموں میں جو کوتاہی اس سے ہوئی اس کا ازالہ ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ فرائض کی باز پرس بہرحال ہوگی۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۲۲۶۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 306