🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس روایت کی سند ضعیف ہے، یعنی اس سیاق سے صحیح نہیں ہے، تاہم دونوں جملے مختلف...
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے، یعنی اس سیاق سے صحیح نہیں ہے، تاہم دونوں جملے مختلف صحیح احادیث میں وارد ہیں جس سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں طرح کے لوگ اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہیں۔ پہلا حصہ اس طرح مروی ہے:اِن اللّٰہ یبغض الفاحش والمتفحش ”اللہ تعالیٰ فحش گو اور فحش گوئی اختیار کرنے والے سے بغض رکھتا ہے۔“ (مسند احمد:۲؍۱۶۲)
جبکہ دوسرا حصہ اس طرح ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إنَّ اللّٰهُ یُبْغِضُ کُلَّ جَعْظَرِیٍّ جَواظٍ، سَخّابٍ في الْأسْوَاقِ، جِیفَةٌ بِاللَّیْلِ حِمَارٌ بِالنَّهَارِ، عَالِمٌ بِأمْرِ الدُّنْیَا، جَاهِلٌ بِأمْرِ الْأخِرَةِ۔))
”اللہ تعالیٰ ہر بد مزاج متکبر، بخیل، بازاروں میں چیخ و پکار کرنے والے سے بغض رکھتا ہے جو رات کو مردار بن کر پڑا رہتا ہے اور دن کو گدھے کی طرح کام کرتا ہے۔ دنیا کے سارے معاملات کا ماہر اور آخرت کے معاملات سے بالکل جاہل ہو۔“ (الصحیحة للألباني، حدیث:۱۹۵)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 310