🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
498۔ اردو حاشیہ : «اذان» بمعنی اطلاع و اعلان۔ یعنی مخصوص کلمات کے ساتھ لوگوں کو نماز کے وقت...
498۔ اردو حاشیہ:
«اذان» بمعنی اطلاع و اعلان۔ یعنی مخصوص کلمات کے ساتھ لوگوں کو نماز کے وقت کی اطلاع دینا۔ بلند آواز سے اذان کہنا اسلام کے خاص شعائر (علامات) میں سے ہے۔ فقہاء نے اسے واجب کہا ہے اور بعض مستحب ہونے کے قائل ہیں۔ اس کے الفاظ میں اللہ عزوجل کی توحید و کبریائی، رسول کی رسالت کے اظہار و اعلان کے ساتھ ساتھ رب تعالیٰ کی اجتماعی بندگی کی دعوت ہوتی ہے اور یہ کہ دنیا اور آخرت کی فلاح کا یہی ایک حقیقی راستہ ہے، اذان کے الفاظ معانی اور آہنگ مسلمانوں کو دنیا کی تمام ملتوں سے ہر اعتبار سے ممتاز کرتے ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 498