🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)تمادح ایک دوسرے کی ایسی تعریف کو کہتے ہیں جس میں مبالغہ آرائی ہو مبالغہ آرائی پر...
فوائد ومسائل:
(۱)تمادح ایک دوسرے کی ایسی تعریف کو کہتے ہیں جس میں مبالغہ آرائی ہو مبالغہ آرائی پر مبنی اور جھوٹی تعریف کرنی ناجائز اور حرام ہے۔
(۲) کسی کی مبنی پر حقیقت تعریف کرنی جائز ہے لیکن بہتر ہے کہ اس کے منہ پر نہ کی جائے۔
(۳) کسی شخص کے بارے میں اگر خدشہ ہوکہ تعریف کرنے سے اس میں تکبر آجائے گا یا وہ بے عمل ہو جائے گا تو اس کی موجودگی یا عدم موجودگی میں تعریف نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ایسا کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔
(۴) کسی شخص کے بارے میں خود پسندی یا تکبر کا ڈر نہ ہو تو اس کی تعریف کرنی جائز ہے جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی کئی مواقع پر تعریف فرمائی۔
(۵) تعریف کرنے میں زمین آسمان کے قلابے ملانے کی بجائے یہ کہنا چاہیے کہ میرے نزدیک وہ اچھا ہے، باطن کا معاملہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 333