🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ایسی مدح جس سے ممدوح کے فتنے میں پڑنے کا خدشہ ہو، ممنوع ہے یا جس مدح...
فوائد ومسائل:
(۱)ایسی مدح جس سے ممدوح کے فتنے میں پڑنے کا خدشہ ہو، ممنوع ہے یا جس مدح سرائی کا مقصد مال بٹورنا ہو وہ بھی ناجائز اور حرام ہے، تاہم اگر کسی کی اچھائی کی اگر کوئی دل سے تعریف کرتا ہے اور اس کا مقصد لوگوں کو رغبت دلانا ہے تو وہ جائز ہے۔
(۲) تعریف کرنے والے کے منہ پر مٹی ڈالنے کے علماء نے کئی ایک مفہوم ذکر کیے ہیں کہ اس سے مراد ناکامی و نامرادی ہے یعنی اسے کچھ نہ دیا جائے اور اس طرح سے ذلیل و رسوا کیا جائے لیکن راجح قول یہی ہے کہ حدیث کو اس کے ظاہر پر محمول کیا جائے اور اس کے ظاہری معنی مراد لیے جائیں جیسا کہ راوی حدیث حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے سمجھا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 339