🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث میں کسی کی بڑھا چڑھا کر تعریف کرنے سے منع کیا گیا ہے، خصوصاً جب...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث میں کسی کی بڑھا چڑھا کر تعریف کرنے سے منع کیا گیا ہے، خصوصاً جب وہ شخص سن رہا ہو جس کی تعریف کی جائے کیونکہ اس طرح کرنے سے اس کے فتنے میں پڑنے کا ڈر ہے جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہلاکت سے تعبیر فرمایا ہے۔
(۲) محجن رضی اللہ عنہ کے واقعہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سکبہ یا سکینہ کا اس طرح نماز پڑھنا ناپسند فرمایا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بطور دلیل پیش کیا کہ آپ نے میانہ روی اختیار کرنے کا حکم دیا اور اس طرح کے تشدد سے منع فرمایا کیونکہ انسان اس طرح زیادہ عرصہ عمل کو جاری نہیں رکھ سکتا اور بالآخر ضروری فرض کو بھی ترک کر دیتا ہے۔ اس لیے ایسی شدت پسندی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 341