🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ابن شوذب کا قول معضل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم سلمان فارسی رضی اللہ عنہ...
فوائد ومسائل:
(۱)ابن شوذب کا قول معضل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا یہ قول کہ خیر و بھلائی تو درحقیقت آخرت کی ہے۔ مرفوعاً صحیح سند سے ثابت ہے (الصحیحہ:۳۱۹۸)مطلب یہ ہے کہ دنیا میں اگر زیب و زینت نہ بھی ہو تو کیا نقصان؟ اس کے لیے اتنی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ اصل فکر تو آخرت کی ہونی چاہیے۔ اگر وہاں انسان کو بھلائی مل گئی تو خیر ہی خیر ہے۔
(۲) اس سے ایک دوسرے کی ملاقات کے لیے سفر کرنا ثابت ہوا بشرطیکہ یہ تعلق اللہ تعالیٰ کی خاطر ہو یا صلہ رحمی کے لیے ہو۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 346