🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گھر سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ...
فوائد ومسائل:
(۱)بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گھر سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ کا تھا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں کھانا تناول فرمایا اور ان کے لیے دعا کی جس سے معلوم ہوا کہ آنے والے مہمان کو کھانا پیش کرنا چاہیے اس سے محبت بڑھتی ہے۔ مہمان کو بھی چاہیے کہ تکلف نہ کرے بلکہ کھانا تناول کرے۔
(۲) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مواقع پر کسی کے گھر جا کر نماز پڑھائی ہے:ایک انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی دادی ملیکہ کا ہے۔ اس نے آپ کو کھانے کی دعوت دی آپ نے کھانا تناول فرمایا۔ بعد میں دو رکعت نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی۔ (بخاري:۳۸۰)
اور ایک عتبان بن مالک کا ہے انہوں نے آپ سے کہا تھا کہ میری نظر کمزور ہے آپ میرے گھر آ کر نماز پڑھیں تاکہ پھر میں گھر میں نماز پڑھ لیا کروں۔ تو آپ تشریف لائے اور پہلے ان کو نماز پڑھائی اور اس کے بعد انہوں نے آپ اور ساتھیوں کی تواضع کی۔ (بخاري:۱۱۸۶)
(۳) مہمان خصوصاً عالم دین کو چاہیے کہ جب وہ کسی کے گھر جائے اور وہ اس کی تکریم کریں تو ان کے لیے ضرور دعا کرے۔
(۴) بوقت ضرورت گھر میں نماز باجماعت پڑھی جاسکتی ہے کیونکہ مفصل روایت میں ذکر ہے کہ آپ نے گھر میں موجود لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 347