🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بچے معصوم اور برائی سے پاک ہوتے ہیں ان کے سینے میں کسی قسم کا بغض و...
فوائد ومسائل:
(۱)بچے معصوم اور برائی سے پاک ہوتے ہیں ان کے سینے میں کسی قسم کا بغض و عناد نہیں ہوتا اس لیے وہ رحمت و شفقت کے مستحق ہوتے ہیں۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے انہیں آداب سکھانے چاہئیں اور اس معاملے نرمی اختیار کرنی چاہیے۔
(۲) بڑوں کا چھوٹوں پر حق ہے کہ وہ ان کی بڑی عمر کی وجہ سے ان کی عزت و تکریم کریں۔ اسی طرح صاحب علم کی عزت و تکریم بھی کرنی چاہیے۔ ایک حدیث میں اس کی بھی صراحت ہے۔ (مسند احمد)کسی خاندان یا قبیلے کے معزز شخص کی تکریم بھی ضروری ہے بے شک وہ عمر میں چھوٹا ہی ہو۔ ارشاد نبوی ہے۔
((إذَا أتَاکُمْ کَرِیْمُ قَوْمٍ فَأکْرِمُوہُ))(الصحیحة للألباني:۱۲۰۵)
”جب تمہارے پاس قبیلے کا معزز شخص آئے تو اس کی تکریم کرو۔“
(۳) لیس منَّا کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے بلکہ اس سے تنبیہ و توبیخ مراد ہے۔ اگر کوئی شخص اس حدیث کی اہانت کرتے ہوئے اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو بعید نہیں کہ اس جرم کی پاداش میں اللہ تعالیٰ اسے اسلام سے نکال دے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 353